رحمدل بلوچ کو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر پروموشن پنجگور کے غریب عوام کیلئے نیک شگون ہے،مستاگ سوشل ویلفیئر سوسائٹی وشبود پنجگور

ہفتہ 6 جولائی 2019 22:17

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2019ء) مستاگ سوشل ویلفیئر سوسائٹی وشبود پنجگور کے نائب صدر ظفر بختیار، جنرل سیکرٹری روح اللہ ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری حامد میر، خازن، بابو احسان الحق، اسپورٹس سیکرٹری سلیم احمد، نصیر میروانی، خالد چچا ظاہر سیف، حشمت علی، امان اللہ، عابد شکاری، محمد دوا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ رحمدل بلوچ کو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر پروموشن پنجگور کے غریب عوام کیلئے نیک شگون ہے گزشتہ کئی سالوں سے ادارہ بغیر کسی سربراہ کے چل رہا تھا جس کی وجہ سے تمام سرکاری امور و عوامی مسائل جون کے توں پڑے تھے انہوں نے پہلی بار ادارے کو ایک ہنر مند باصلاحیت سوشل ایکٹیویٹیس ملا ہے جس سے ادارہ دوگنا ترقی کرسکتا ہے کیونکہ رحمدل بلوچ نے سوشل کاموں میں پندرہ سال گزارے ہیں جو مستاگ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر پنجگور سول سوسائٹی کے کوآرڈینیٹر ،گیدان نیٹ ورک کے سابق صدر کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر ینگ نیشنل کلب وشبود کے صدر ایل ایس او کے بھی صدر ہیں انہوں نے بہت سے وقت سوشل پلیٹ فارم پر عوامی اجتماعی سرگرمیوں میں وقت گزارے ہیں وہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو بہتر چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ہم یہی امید کرتے ہیں کہ وہ عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔