مریم نوازکی پریس کانفرنس کے بعد والدہ کی قبر پر حاضری، پھول چڑھائے

”نواز شریف کو اللّہ تعالی نے آج سرخرو کر دیا، امی سے زیادہ خوش آج کون ہو گا؟“مریم نواز کا ٹویٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 6 جولائی 2019 21:32

مریم نوازکی پریس کانفرنس کے بعد والدہ کی قبر پر حاضری، پھول چڑھائے
لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی2019ء) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف آج پریس کانفرنس کے فوری بعد اپنی والدہ کی قبر پر گئیں ااور پھول چڑھائے۔ مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ” نواز شریف کو اللّہ تعالی نے آج سرخرو کر دیا!۔ الحمدللّٰہ رب العالمین۔ہم سب جتنا شکر ادا کریں اتنا کم ہے۔ امی سے زیادہ خوش آج کون ہو گا؟ پریس کانفرنس سے سیدھا امی کے پاس گئی“۔

 مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنی تصاویر بھی شئیر کی ہیں جن میں وہ والدہ کی قبر پر پھول چڑھا رہی ہیں۔ ایک تصویر میں مریم نواز والدہ کلثوم نواز کی قبر پر پھول چڑھا رہی ہیں اور دوسری تصویر میں وہ ان کی قبر کے پاس زیم پر بیٹھی ہوئی ہیں۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ آج ان کے والد سرخرو ہو گئے ہیں اور امی سے زیادہ خوش کوئی نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ آج مریم نواز نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں وہجج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے لے کر آئیں، احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو نوازشریف کے چاہنے والے ن لیگی ناصر بٹ نے بنائی،ویڈیو میں جج صاحب تسلیم کررہے ہیں کہ میں بہت پریشان ہوں، میں نے ظلم کیا، میرا ضمیرمجھے جھنجھوڑ رہا ہے،جج صاحب نے ناصر بٹ کو خود گھر بلا کر ثبوت پیش کیے کہ نوازشریف بے قصور ہے۔

مریم نواز نے آج پارٹی صدر شہبازشریف اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے رسیدیں بھی دیں، ثبوت بھی دیے، سب کو کچھ جانتے ہوئے بھی سازش اور انتقام ہے ، ہم عدالت میں پیش ہوئے، ان کے ساتھ بے گناہ بیٹی کو بھی گھسیٹا گیا ، اور جیل میں ڈال دیا گیا۔ ہم نے ثبوت دیے لیکن ہمارے ثبوتوں کو تسلیم نہیں کیا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ ہم نے باربار عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا، لیکن ہر بار فیصلہ حق میں نہیں ہے، پھر نوازشریف نے اپنا معاملہ اللہ کی عدالت میں چھوڑ دیا۔

اب ایسی مدد آئی ہے کہ سب حیران اور پریشان ہوگئے،سزا دینے والا خود بول اٹھا کہ نوازشریف کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہوئی، سزا دینے والا خود بول اٹھا کہ فیصلہ کیا نہیں کروایا گیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ میں وہ کہانی شیئر کرنے جا رہی ہوں کہ یہ ناقابل تردید حقیقت ہے۔جس کے بعد نوازشریف سرخروٹھہر جائے گا پھر رتی برابر شک نہیں رہتا کہ نوازشریف ظلم اور ناانصافی کا نشانہ بنا۔