ہالی وڈ اداکار ڈینیئل کریگ نے فلم ’’جیمز بانڈ 25‘‘ کے ایکشن مناظر کی دوبارہ عکسبندی شروع کر دی

اتوار 7 جولائی 2019 11:25

لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2019ء) ہالی وڈ اداکار ڈینیئل کریگ نے فلم ’’جیمز بانڈ 25‘‘ کے ایکشن مناظر کی دوبارہ عکسبندی کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈینیل کریگ کا ’’جیمز بانڈ ‘‘ سلسلے کی 25 ویں فلم کی جمیکا میں ایکشن منظر کی عکسبندی کے دوران ٹخنہ زخمی ہو گیا جس کے باعث وہ مئی میں ٹخنے کی معمولی سرجری کے بعد صحت یاب ہو کر حال ہی میں فلم کے سیٹ پر دکھائی دیے اور دوبارہ فلم کی عکسبندی میں حصہ لیا جس میں انہوں نے ایکشن مناظر کی عکسبندی کرائی۔

ہدایت کار کیری جوجی فوکوناگا کی فلم میں اداکار ریمی ملک، رالف فینیس جیفری رائٹ، اینا ڈی ارماس، نومی ہارس اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم کا حتمی نام ابھی نہیں رکھا گیا ہے۔ فلم آئندہ سال 8 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :