کم پیسوں میں جھاڑو پونچھا کر سکتا ہوں لیکن خراب اداکاری سے ڈر لگتا ہے ، عدیل حسین

اتوار 7 جولائی 2019 14:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2019ء) پاکستانی اداکار عدیل حسین نے کہا ہے کہ کم پیسوں میں جھاڑو پونچھا کر سکتا ہوں لیکن خراب اداکاری سے ڈر لگتا ہے۔

(جاری ہے)

عدیل حسین نے اداکارہ ثمنیہ پیرزادہ کے یوٹیوب چینل ’’ریوائنڈ ود ثمینہ پیرزادہ ‘‘ میں انٹرویو کے دوران اپنی پہلی محبت کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں بچپن میں پڑھائی میں بہت اچھا تھا اور مجھے پہلی محبت دوسری کلاس میں ہوئی تھی جس پر اسے فوراً شادی کی پیشکش بھی کر دی تھی کیونکہمجھے نہیں لگتا تھا کہ یہ بات کبھی کسی کو معلوم ہو گی لیکنمیرے ایک دوست نے سب کو بتا دیا جس پر مجھے بہت شرمندگی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میں خراب اداکاری نہیں دیکھ سکتا چاہے اپنی ہو یا دوسرے اداکاروں کی، لہذا میں کم پیسوں میں جھاڑو پونچھا تو کر سکتا ہوں لیکن خراب اداکاری سے ڈر لگتا ہے کیونکہ وہ چیز پھر مستقل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں شروع میں اپنی اداکاری دیکھ کر خود پر تنقید کرتا تھا کہ یہ میں نے کیا کر دیا ہے لیکن مجھے ڈرامہ سیریل شک، محبت صبح کا ستارہ اور جیکسن ہائیٹس میں اپنی اداکاری اچھی بھی لگی اور میری خواہش ہے کہ میں اچھی فلمیں بنائوں اور اچھی کہانیوں کا حصہ بنوں۔

متعلقہ عنوان :