ہر کامیابی محنت کا نتیجہ ہوتی ہے اور محنت کبھی ضائع نہیں جاتی، عماد عرفانی

اتوار 7 جولائی 2019 14:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2019ء) پاکستانی اداکار عماد عرفانی نے کہا ہے کہ ہر کامیابی محنت کا نتیجہ ہوتی ہے اور محنت کبھی بھی ضائع نہیں جاتی۔ اپنے ایک انٹرویو میں عماد عرفانی نے بتایا کہ وہ 17سال سے اداکاری کے شعبے میں ہیں اور بل بورڈز پر اپنی تصویریں دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ ہر کامیابی محنت کا نتیجہ ہوتی ہے اور محنت کبھی بھی ضائع نہیں جاتی، یہی وجہ ہے کہ وہ محنت کی وجہ سے آج اس مقام پر ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی کام کا نتیجہ آپ کے ہاتھ میں نہیں ہوتا آپ کے ہاتھ میں صرف محنت اور کوشش ہوتی ہے اور یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ ماڈل ایک اداکار نہیں بن سکتا بلکہ محنت سے آپ سب کچھ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بچپن میں پڑھائی کا کوئی شوق نہیں تھا بلکہ کرکٹ سے بہت دلچسپی تھی اور یقین تھا کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنوں گا لیکن اس وقت ہمارے معاشرے میں اس طرح کے خواب دیکھنے والوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی تھی اور میرے ساتھ ایسا ہی ہوا۔

متعلقہ عنوان :