ماڈل واداکارہ آیت خان نئے ڈرامہ سیریل میں اہم کردار اداکریں گی

اتوار 7 جولائی 2019 14:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2019ء) ماڈل و اداکارہ آیت خان نئے ڈرامہ سیریل ’’تیرے بن جیا جائے نا‘‘میں ایک اہم کردار کے طور پر سامنے آئیں گی۔ڈرامہ کے مصنف اورہدایت کار شازی خان ہیں۔

(جاری ہے)

ماڈل واداکارہ ا?یت خان اس سے قبل ریڈیوودیگرمختلف پروگرامز میں میزبانی کے فرائض انجام دینے کے علاوہ بہترین بہترین ماڈل اورورسٹائل شخصیت کی حامل ہیں۔

آیت خان نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ڈرامہ سیریل تیرے بن جیانہ جائے میں مرکزی کردارکے طور پر سامنے ا?ئیں گی اوریہ ان کی زندگی کاپہلا ڈرامہ سیریل ہے۔انہوں نے کہاہے کہ پاکستانی فلموں اورڈراموں میں بہت دلچسپی رکھتی ہیں اورمستقبل میں بھی جہاں بھی اچھے کام کاموقع ملا ضرور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں نظرآتی رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :