Live Updates

سرگودھا، مریم نواز کی 60 سے زائد مرکزی قائدین کے ہمراہ جاتی امرا سے منڈی بہاوالدین کے جلسہ کیلئے روانگی

اتوار 7 جولائی 2019 19:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2019ء) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف جاتی امرا سے منڈی بہاوالدین کے جلسہ میں جانے کیلئے روانہ ہوئی تو 60 سے زائد مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سینٹر پرویز رشید ،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، کیپٹن صفدر ، خرم دستگیر ایم این اے ، خواجہ آصف ایم این اے ، سیف الملوک کھوکھر ایم پی اے ،مصدق ملک ، تہمینہ دولتانہ ،عظمیٰ بخاری ایم پی اے ،حینا پرویز بٹ ایم پی اے ،ثانیہ اسحاق اور دیگر رہنما موجود تھے۔ موٹروے پر مختلف انٹر چینجز پر کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات