Live Updates

k آئی ایم ایف کی پیداوار پیپلز پارٹی ہے،حلیم عادل شیخ

ّ1965 ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں آئی ایم ایف سے پہلا قرضہ لیا گیا تھا،رہنما پی ٹی آئی

اتوار 7 جولائی 2019 19:21

لله*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2019ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی پیداوار پیپلز پارٹی ہی1965 ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں آئی ایم ایف سے پہلا قرضہ لیا گیا تھا، دوسرا قرضہ بھی زوالفقار علی بھٹو کے دور میں آئی ایم ایف سے لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں 957 ارب روپے کی کرپشن کی گئی ہے، بلاول کہتا ہے پی ٹی آئی ، آئی ایم ایف بجٹ ہے، یہ جولوگ کہتے ہیں کہ وزیر اعظم سیلکٹڈ ہیں، 1965 ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں آئی ایم ایف سے پہلا قرضہ لیا گیا تھا، دوسرا قرضہ بھی زوالفقار علی بھٹو کے دور میں آئی ایم ایف سے لیا گیا تھا، آئی ایم ایف کی پیداوار پیپلز پارٹی ہے، نّواز شریف ،زوالفقار علی بھٹو سمیت سب نے ملک کو آئی ایم ایف کی دلدل میں دھکیلا ہے، خرم شیر زمان اور عادل انصاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مشیر اطلاعات وزیر اعلی سندھ کہتے ہیں کہ تینوں اسپتال بلاول کی وجہ سے واپس ملے ہیں، وزیر صحت سندھ نے وزیر اعظم پاکستان سے درخواست کی تھی کہ یہ اسپتال صوبے کے پاس رہنے دیا جائے،این آئی سی وی ڈی میں 10 ارب روپے کی کرپشن کی گئی ہے، حکومت سندھ نے دل کے درد والوں کا بھی دردنہیں بانٹا سول کے اسپتال میں ایم آر آئی کی مشینیں خراب پڑی ہیں،اندرون سںندھ کے اسپتالوں کو این جی او کے حوالے کر کے تباہ وبرباد کیا ہیانہوں نے کہا کہ رتو ڈیرو میں اب تک ٹریٹمنٹ سنٹر فعال نہیں کیا جاسکا، وزیر اعلی سندھ چیمپئن وزیر اعلیٰ ہیں، وزیر اعلی سندھ نے آل پارٹی کانفرنس بلا کر ٹوپی ڈرامہ کیا، ?? سال بعد حکومت سندھ کو پانی کا خیال آ ہی گیا ، وزیر بلدیات سعید غنی کو تھرپارکر بھیجا گیا، وہاں جا کر اعلان کیا کہ فلٹرکا پانی دیں گے 573 بچے مٹھی میں مر چکے ہیں،مٹھی کا اسپتال بچوں کا اسپتال نہیں بلکہ مردہ خانہ ہے،اِین آئی سی وی ڈی جاتے ہیں لیکن بچوں کے اسپتال نہیں جایا جاتامٹھی کے اسپتال میں بجلی نہیں بلکہ جنریٹر بھی خراب ہے ، حکومت سندھ نے پورے صوبے کا تباہ حال کر دیا یے، انہوں نے کہا کہ کچھ وزرائ گھوٹکی گئے ہیں یہ تمام وزرا وہاں انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،محکمہ آبپاشی میں8 سال کی مدت میں 45 ارب کی کرپشن کی گئی ہے، حکومت سندھ بڑے بڑے دعوے کرتی ہے، رواں سال 40 لاکھ گندم کی بوریاں غائب ہیں، نثار کھوڑو، ناصر حسین شاہ سمیت دیگر فوڈ کے وزیر رہے ہیں، دس سالوں میں گندم کے معاملے پر ??? ارب کی کرپشن کی گئی ہے، سںندھ کے ہر محکمہ کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔

#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات