یورینیم کی افزودگی کا ایرانی اقدام ’انتہائی خطرناک‘ ہے، اسرائیلی وزیراعظم

اتوار 7 جولائی 2019 19:21

یورینیم کی افزودگی کا ایرانی اقدام ’انتہائی خطرناک‘ ہے، اسرائیلی ..
یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2019ء) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی میں تیزی لانے کا ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا ہے۔ اتوار کے روز انہوں نے فرانس، جرمنی اور برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کو اس اقدام سے روکیں۔

(جاری ہے)

ایران نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس نے جولائی 2015ئ میں طے پانے والے معاہدے میں افزودہ یورینیم کی طے شدہ حد سے تجاوز شروع کر دیا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ جرمنی، برطانیہ اور فرانس اس ڈیل میں ایران کے لیے افزودہ یورینیم کی حد مقرر کرنے والوں میں شامل تھے۔ واضح رہے کہ امریکا اس ڈیل سے پہلے ہی نکل چکا ہے اور ایران کے خلاف سخت ترین پابندیاں نافذ کی جا چکی ہیں۔