kشامی سرحد کے قریب عراقی فورسز کا داعش کے خلاف آپریشن

اتوار 7 جولائی 2019 19:21

% دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2019ء) عراقی فورسز نے شامی سرحد کے قریب دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف اپنا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ بغداد حکومت کے مطابق اس آپریشن کا مقصد علاقے کو داعش کے جنگجوؤں سے صاف کرنا ہے۔

(جاری ہے)

عراقی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اتوار کے روز فوج اور ایرانی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا نے اس آپریشن کا آغاز کیا۔ انبار صوبے میں جاری اس آپریشن کے بارے میں بتایا گیا ہیکہ یہ کئی روز تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ عراق میں داعش کے خلاف دو برس قبل فتح کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم جہادی اب بھی مختلف مقامات پر موجود ہیں اور خون ریز حملے کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :