د*لیبیا میں مہاجرین کے مرکز میں فضائی حملہ، پوپ فرانسِس کی جانب سے مذمت

اتوار 7 جولائی 2019 19:21

ویٹی کن سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2019ء) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسِس نے لیبیا میں تارکین وطن کے ایک مرکز پر ہوئے فضائی حملے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

چند روز قبل اس حملے میں پچاس سے زائد تارکین وطن مارے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اس انداز کے سنجیدہ واقعات کو برداشت نہیں کر سکتی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تارکین وطن کو لیبیا میں انسانی بنیادوں پر مدد کے تحت محفوظ راستہ مہیا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :