Mترک صدر کی لیبیا کے وزیراعظم سے ملاقات

اتوار 7 جولائی 2019 19:21

۱انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2019ء) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے عالمی سطح پر لیبیا کی تسلیم شدہ حکومت کے وزیراعظم فیاض سراج سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایردوآن نے ایک مرتبہ پھر فیاض سراج کی حکومت کو ’جائز اور قانونی‘ قرار دیتے ہوئے ان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

لیبیا میں اس وقت دو متوازی حکومتیں قائم ہیں، جہاں ایک طرف عالمی طور پر مسلمہ فیاض سراج کی حکومت ہے، جو کم زور ہے اور فقط پ*طرابلس تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، جب کہ دوسری جانب خلیفہ حفتر کی حکومت ہے، جو ملک کے بڑے حصے پر قبضہ کیے ہوئے ہے۔ ایردوآن نے خلیفہ حفتر سے مطالبہ کیا کہ وہ طرابلس پر قبضے کے لیے پیش قدمی روکیں۔

متعلقہ عنوان :