sمیرے بھائی علی نور کی صحت بہتر ہو رہی ہے، گٹارسٹ علی حمزہ

اتوار 7 جولائی 2019 19:21

ٌ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2019ء) پاکستانی راک بینڈ ’’نوری ‘‘ کے گٹارسٹ علی حمزہ نے کہا ہے کہ ’’نوری‘‘ بینڈ کے گلوکار و میرے بھائی علی نور خطرے سے باہر ہیں اور ان کی صحت اب بہتر ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو علی حمزہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بھائی علی نور کے جگر کے عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد صحت سے متعلق بتاتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ علی نور کی صحت کے حوالے سے کسی قسم کی قیاس آرائیوں سے گزریز کریں جب تک ہماری طرف سے کوئی باقاعدہ بیان نہیں آجاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا کہ علی نور کی صحت اب بہتر ہو رہی ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں، انہیں جگر کی پیوندکاری کی ضرورت نہیں پڑی بلکہ ان کا جگر علاج کے بعد ٹھیک ہو رہا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے علی نور کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اللہ بہت مہربان ہے۔

متعلقہ عنوان :