wجاپان، وزارت تعلیم جاپانی زبان سیکھنے میں مدد فراہم کرے گی

اتوار 7 جولائی 2019 19:21

Cٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2019ء) جاپان کی وزارت تعلیم کا منصوبہ ہے کہ جاپانی زبان سمجھنے میں مشکلات کا شکار طلبہ کی مدد کے لیے سکولوں میں عملے کی تعداد بڑھائی جائے۔ تعلیمی سال 2017 ئ میں سرکاری ہائی سکولوں میں تقریباً 4 ہزار طلبہ کو جاپانی زبان کی خصوصی تعلیم کی ضرورت تھی، ان میں وہ طلبہ بھی شامل ہیں جن کی پرورش بیرون ملک ہوئی ہے، ان کی 9.6 فیصد تعداد نے سکول چھوڑ دیے۔

(جاری ہے)

سرکاری ہائی سکولوں کے تمام طلبہ میں سے سکول چھوڑنے والوں کے مقابلے میں یہ شرح تقریباً 7 گنا ہے۔ عہدیداروں کا خیال ہے کہ بعض طالبعلموں کے سکول چھوڑنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ کلاس کی پڑھائی کو سمجھنے سے قاصر تھے۔وزارت تعلیم کا منصوبہ ہے کہ سرکاری ہائی سکولوں میں ایسے اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے جو ان طلبہ کو غیر ملکی زبانوں کے ذریعے معاونت فراہم کریں۔وزارت کے عہدیداروں کا ان اقدامات کے لیے آئندہ مالی سال سے فنڈز کی درخواست کرنے کا منصوبہ ہے۔

متعلقہ عنوان :