oامیر قطر اور امریکی صدر کی ملاقات کل واشنگٹن میں ہوگی

اتوار 7 جولائی 2019 19:21

Xدوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2019ء) امیر قطر شیخ امیر تمیم بن حماد الثانی کی کل 9 جولائی کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات ہوگی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دونوں رہنماء علاقائی اور بین الاقوامی امور پر گفتگو کریں گے۔قطر نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں سربراہان مملکت مختلف دوطرفہ امور اورسٹریٹجک تعاون پر بات چیت کریں گے۔