ا*آئی اے ای اے سے امریکی درخواست تاریخ کا تلخ ترین مذاق ہے، ایران

اتوار 7 جولائی 2019 19:21

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2019ء) اسپین کے شہر ویانا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں قائم ایران کے نمائندہ دفتر نے ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بلائے جانے کی امریکی درخواست کو تاریخ کا تلخ ترین مذاق قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایران کے مستقل نمائندہ دفتر کے جاری کردہ بیان میں ایٹمی معاہدے سے امریکا کی غیر قانونی علیحدگی نیز وائٹ ہاؤس کی جانب سے دیگر ملکوں پر اس عالمی معاہدے کی خلاف ورزی کے لیے دباؤ ڈالے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بلانے سمیت امریکا کے تمام اقدامات اس بات کا نشاندھی کرتے ہیں کہ واشنگٹن عالمی معاملات میں کثرالفریقی تعاون اور قانون کی بالادستی کے اصولوں کا مخالف ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بلانے کی امریکی درخواست کا اس ادارے کے مشن اور متعلقہ سرگرمیوں سے دور دور کا بھی واسطہ نہیں ہے کیونکہ ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق مسائل کا صرف طے شدہ میکنزم کے اندر ہی جائزہ لیا جاسکتا ہے۔