بدین پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکے 13گٹکا فروشوں کو گرفتار کر لیا

اتوار 7 جولائی 2019 21:01

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2019ء) بدین پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکے 13گٹکا فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے 39842 گٹکے ، ایک کار اور ایک موٹر سائیکل برآمد.ایس ایس پی بدین کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، ماتلی پولیس نے دوران گشت کاروائی کر کے 3 گٹکہ فروش احمد سٹھیو ، امجد علی خاصخیلی اور شمیم راجپوت کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے 4200 سفینہ گٹکے برآمد، مقدمات درج کرلیے گئیٹنڈو غلام علی پولیس نے دوران گشت کاروائی کر کے گٹکہ فروش مظھر حسین آرائیں کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 525 گٹکے برآمد۔

مقدمہ درج۔بدین پولیس نے دوران گشت کاروائی کر کے 3 گٹکہ فروش فیاض چھچھر، محمد خان جونیجو اور الطاف چانڈیو کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے 365 گٹکے برآمد۔

(جاری ہے)

مقدمہ درج کرلیا گیاکڈھن پولیس نے دوران گشت کاروائی کر کے گٹکہ فروش سکندر علی جت کو 500 گٹکہ سمیت گرفتار کر لیا۔مقدمہ درج۔ڈیئی پولیس نے ٹنڈو جان محمد روڈ کاکیپوتا پل کے قریب کاروائی کر کے سفینہ ڈیلر محمد عرس بھٹی کو کرولا کار سمیت گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے 31500 سفینہ گٹکے برآمد۔

مقدمہ درج۔شہید فاضل راھو پولیس نے دوران گشت کاروائی کر کے 2 گٹکہ فروش قربان علی ملاح اور محبوب علی کو گرفتار کر لیاہے ۔ ملزمان کے قبضے سے 550 گٹکے برآمد اور مقدمات درج کرلیانندو پولیس نے دوران گشت کاروائی کر کے 2 گٹکہ فروش برادیو ملاح اور نور احمد ملاح کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے 2202 گٹکے برآمد کرکیمقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔