یہ خاتون سامنے کی بجائے الٹے قدموں دوڑتی ہیں کیونکہ یہ سامنے دوڑنے سے زیادہ پُرلطف ہے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 7 جولائی 2019 23:48

یہ خاتون سامنے کی بجائے  الٹے قدموں دوڑتی ہیں کیونکہ یہ سامنے دوڑنے ..

32 سالہ شانٹیلی گاسٹون ہرڈ  کو سامنے کی بجائے  الٹے قدموں دوڑنا زیادہ پسند ہے۔ وہ ٹریڈ مل پر پریکٹس کے دوران بھی الٹے قدموں ہی دوڑتی ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ انہیں پیچھے کی طرف دوڑنا سامنے دوڑنے سے زیادہ پُر لطف لگتا ہے۔عوامی مقامات یا گراؤنڈ میں الٹے قدموں دوڑتے ہوئے لوگ  انہیں عجیب و غریب نظروں سے دیکھتے ہیں۔لوگ انہیں ایسے دیکھتے ہیں  جیسے وہ غلط سمت میں دوڑ رہی ہوں۔

  لوگ ان  کے  اس طرح دوڑنے  پر نامناسب تبصرے بھی کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ ابتدا میں انہیں پیچھے کی طرف دوڑنا   پُر لطف لگتا  تھا لیکن تحقیق سے پتا چلا کہ  الٹے قدموں دوڑنا بہترین ورزش ہے۔
شانٹیلی نے پہلی بار 2013 میں الٹے قدموں دوڑنا شروع کیا۔ یہ بطور ورزش شروع کیا تھا لیکن انہیں  اس میں سامنے دوڑنے سے زیادہ لطف آیا۔

(جاری ہے)

اُن کا کہنا ہے کہ اس طرح دوڑنے  سے نہ صرف جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ دماغی  صحت  کے  لیے بھی بہتر ہے۔


شانٹیلی چھ سالوں سے پیچھے کی طرف دوڑ رہی ہے۔ وہ کئی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں ۔انہوں نے اس طرح دوڑنے والے دوسرے کھلاڑیوں کے لیے ایک ہفتہ وار کلب بھی بنایا ہوا ہے۔
شانٹیلی کا کہنا ہے کہ وہ ہر مہینے کے پہلے ہفتے ایک مقابلے کا اہتمام کرتی ہیں، جہاں اُن کی طرح دوڑنے والے محفوظ ماحول میں  دوڑ سکتے ہیں۔


متعلقہ عنوان :