شمعون عباسی فلم ’’دہلی گیٹ‘‘ میں اہم کردار ادا کریں گے

پیر 8 جولائی 2019 11:14

شمعون عباسی فلم ’’دہلی گیٹ‘‘ میں اہم کردار ادا کریں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2019ء) اداکار شمعون عباسی فلم ’’دہلی گیٹ‘‘ کا حصہ بن گئے۔ اداکار شمعون عباسی فلم ’’دہلی گیٹ‘‘ میں ’’ملک گولڈ‘‘ کا کردار ادا کریں گے، انہوں نے ٹویٹر پر فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کیا ہے جس میں وہ شلوار قمیض پہنے ہوئے اور دونوں ہاتھوں میں پستول اٹھائے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ندیم چیمہ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’دہلی گیٹ‘‘ میں جاوید شیخ ، یاسر حسین، راشد محمود، خالد بٹ ، سعود، شہریار چیمہ شامل ہیں،فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :