فلم ’’ ریڈی سٹیڈی نو‘‘ انسان کی حقیقی زندگی کے کچھ پہلوئوں کی عکاسی کرتی ہے، ہاشم بن منور

پیر 8 جولائی 2019 11:14

فلم  ’’ ریڈی سٹیڈی نو‘‘ انسان کی حقیقی زندگی کے کچھ پہلوئوں کی عکاسی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2019ء) پاکستانی ہدایتکار ہاشم بن منور کا کہنا ہے کہ فلم ’’ ریڈی سٹیڈی نو‘‘ کامیڈی سے بھرپور فلم ہونے کے ساتھ ساتھ پیٖغام سے بھر پور ہے ۔

(جاری ہے)

ہدایتکار ہاشم بن منور نے نجی ٹی وی پر فلم ’’ ریڈی سٹیڈی نو‘‘ متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم انسان کی حقیقی زندگی کے کچھ پہلوئوں کی عکاسی کرتی ہے جس کو انہوں نے مزاح میں پیش کیا ہے۔

ان کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ یہ ان کا پہلا پراجیکٹ ہے جس کی کہانی پر انہوں نے خود کام اس لئے کیا کیو نکہ وہ اس فلم کے لئے کوئی بھی ایسا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے تھے جو فلم کی ناکامی کا با عث ہو۔ فلم ’’ ریڈی سٹیڈی نو‘‘ میں اداکار زین افضل اور اداکارہ آمنہ الیاس مرکزی کردار ادا کرٰیں گے، فلم عید الضحی پر ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :