شالیمار تھیٹر میں ندا چوہدری کے ڈانس آئٹم کی دھوم

کوئی بھی فنکار ابھی فنی صلاحیتو ں سے پہچانا جاتا ہے ،ندا چوہدری

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 8 جولائی 2019 11:20

شالیمار تھیٹر میں ندا چوہدری کے ڈانس آئٹم کی دھوم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) شالیمار تھیٹر میں ندا چوہدری کے ڈانس آئٹم کی دھوم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھٹہ چوک بیدیا روڈ پر واقع شالیمار تھیٹر میں جمعہ 5جولائی سے شروع ہونے والا سٹیج ڈرامہ ”پیسہ پھینک تماشہ دیکھ“فنکاروں کی شاندار پرفارمنس کی بدولت سپر ہٹ قرار دے دیا گیا ،اس ڈرامہ میں سپر سٹار ندا چوہدری کے ڈانس آئٹم کی دھوم مچی ہوئی ہے اس ڈرامہ کے پروڈیوسر ملک طارق اور تحریرو ہدایات ڈاکٹر اجمل ملک کی ہے ،جبکہ کاسٹ میں ندا چوہدری کے علاوہ آفرین پری،شمع رانا ،تابندہ علی،شیلا چوہدری ،کیف علی ،مختار چن،حامد رنگیلا ،ببورانا ،اسد مکھڑا شجر عباس ودیگر فنکار شامل ہے ،ایک ملاقات میں ندا چوہدری نے بتایا کہ ہمارا سٹیج ڈرامہ ”پیسہ پھینک تماشہ دیکھ“سپر ہٹ جا رہا ہے ہر شو ہاﺅس فل ہوتا ہے ،فنکاروں کے حوالے سے سوال پر انہوں نے مختصر جواب میں کہا کہ کوئی بھی فنکار ابھی فنی صلاحیتو ں سے پہچانا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :