ہالی وڈ ڈزنی چینل سٹارکیمرون بوئس 20 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

پیر 8 جولائی 2019 12:17

ہالی وڈ ڈزنی چینل سٹارکیمرون بوئس 20 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2019ء) ہالی وڈ ڈزنی چینل سٹار کیمرون بوئس انتقال کر گئے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 20 سالہ ڈزنی چینل سٹار اچانک بیمار ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل تھے۔

(جاری ہے)

کیمرون بوئس نے فلم ’’ ڈیسینڈنٹس‘‘ میں ’’جیسی‘‘ کا کردار ادا کیا جس سے انہیں کافی شہرت حاصل ہوئی ۔ کیمرون بوئس کی فیملی کا اس بارے میں کہنا تھا کہ وہ اس بات کا یقین نہیں کر پارہے کہ انہوں نے ایک بھائی اور بیٹا کھو دیا ہے ۔ یاررہے کیمرون بوئس ڈزنی کی فلم ’’ ڈیسینڈنٹس‘‘ کے سیکوئل ’’ ڈیسینڈنٹس۔3‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے تھے جو رواں سال اگست میں ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :