ہیلے بیری کا ہیلے بیلے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

پیر 8 جولائی 2019 12:27

ہیلے بیری کا ہیلے بیلے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2019ء) ہالی وڈ اداکارہ ہیلے بیری نے اداکارہ ہیلے بیلے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ ہیلے بیری نے اداکارہ ہیلے بیلے کو ٹویٹر پر لائو ایکشن فلم ’’ دی لٹل مرمیڈ ‘‘ میں کام کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو امید ہے کہ ہیلے بیلے مرمیڈ کا کردار اچھی طرح نبھائیں گی اور اس کردار کے لئے ہیلے بیلے بہترین انتخاب ہیں ۔فلم ’’دی لٹل مرمیڈ ‘‘ کی عکسبندی رواں سال شروع کردی جائے گی تاہم فلم 2020 ء میں ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :