فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

سندھ اسمبلی اجلاس کی وجہ سے تفتیش نہیں کی جاسکی . نیب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 8 جولائی 2019 12:52

فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی۔2019ء) احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی ہے. تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے معزز جج ارشد ملک نے جعلی اکاﺅنٹس کیس سے متعلق آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے خلاف سماعت کی.

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے روبرو پیش ہوئے‘عدالت میں سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ فریال تالپورسے ایک دن بھی تفتیش نہیں کی ہے، فریال تالپورپروڈکشن آرڈر پرسندھ اسمبلی میں شریک ہیں.

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سندھ اسمبلی اجلاس کی وجہ سے تفتیش نہیں کی جاسکی جس پر فریال تالپور کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ سیدھا کہیں کچھ حاصل نہیں ہوا.

احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ اسمبلی کا سیشن چل رہا ہے جس پر وکیل لطیف کھوسہ نے جواب دیا جی سندھ اسمبلی کا اجلاس ابھی جاری ہے. احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی. یاد رہے کہ 14 جون کو پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کو جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب نے گرفتار کیا تھا، ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا تھا.

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے روبرو پیش ہوئے‘عدالت میں سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ فریال تالپورسے ایک دن بھی تفتیش نہیں کی ہے، فریال تالپورپروڈکشن آرڈر پرسندھ اسمبلی میں شریک ہیں. نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سندھ اسمبلی اجلاس کی وجہ سے تفتیش نہیں کی جاسکی جس پر فریال تالپور کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ سیدھا کہیں کچھ حاصل نہیں ہوا. احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ اسمبلی کا سیشن چل رہا ہے جس پر وکیل لطیف کھوسہ نے جواب دیا جی سندھ اسمبلی کا اجلاس ابھی جاری ہے.