سید خورشید احمد شاہ کا سکھر میں ٹی بی ایکسرے موبائل وین کا افتتاح

پیر 8 جولائی 2019 17:46

سید خورشید احمد شاہ کا سکھر میں ٹی بی ایکسرے موبائل وین کا افتتاح
سکھر۔8 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے سکھر میں ٹی بی ایکسرے موبائل وین کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ٹی بی سمیت دیگر بیماریاں پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ غربت ہے ،سیاست دان کا کام نوکریاں دینا اور گلیاں وکوچے بنانا نہیں ہے بلکہ اس کا کام ایسے اقدامات کرنا ہے ہوتا ہے جن سے لوگوں کے لیے کے لیے آسانیاں پیدا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک قوم صحت مند نہیں ہوگی معاشرہ ٹھیک نہیں ہوگا۔