آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے چاروں تعلقوں کے عہدیداروں کے اعلان کردیاگیا

پیر جولائی 18:55

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2019ء) آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سال 2019-20 چاروں تعلقوں کے عہدیداروں کے اعلان کردیا ہے جس کے تحت تعلقہ ٹنڈوالہ یار،سٹی ٹنڈوالہ یار، تعلقہ چمبڑ،تعلقہ جھنڈومری،کے عہداروان کے اعلان کردیا جس میں تعلقہ ٹنڈوالہ یار کے صدر محمد اسلم جروار،سینئر نائب صدر غلام مصطفی لغاری،جنرل سیکریٹری محمد شفیع لوند،جبکہ تعلقہ چمبڑ کے صدر محمد خان کالرو،سینئر بائب صدر لیاقت رستمانی،جنرل سیکریڑی محمد شریف جروار،تیسرے تعلقہ جھنڈومری میں ہونے الیکشن 2019-20 میں بنا مقابلے کامیاب ہونے والوں امیدواروں میں نو منتخب صدر محمد عرس عمرانی،سینئر نائب صدر امیرخان ملک،جنرل سیکریڑی نظیر حسین میرجت اس کے علاوہ ہونے والے الیکشن میں ٹنڈوالہ یار سٹی کے نومنتخب صدر غلام سرور بوزدار،سینئر نائب صدر پرویز اختر قائمخانی، جنرل سیکریڑی سید عبدالرازق شاہ دیگر عہدارں بنامقابلے کامیاب ہوگئے اس موقع پر کامیاب عہداران کو مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر ٹنڈوالہ یار سٹی کے جنرل سیکریڑی عبدالرزاق نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارا پورا پینل بنا مقابلے کامیاب ہوکر آیا ہے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں تمام کامیاب امیدوار تعلیم کے فروغ کے لیے اہم کرداربہتر طریقے سے ادا کریں گے۔