آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

پیر 8 جولائی 2019 18:55

ملتان ۔08جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2019ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورگردونواح میں موسم گرم اورمرطوب رہے گاجبکہ گردآلوہوائیں اورجکھڑبھی چلنے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

سوموارکے روزملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.3اورکم سے کم 29.9سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔صبح8بجے ہوامیں نمی کاتناسب 65فیصداورشام 5بجے 50فیصدتھا۔آج منگل کے روزملتان میں طلوع آفتاب 5بجکر18منٹ پراورغروب آفتاب 7بجکر20منٹ پرہوگا۔

متعلقہ عنوان :