یہ واحد حکومت ہے جو تعویزوں اور جادو ٹونے پرچل رہی ہے،خورشید شاہ

پہلے کہتے تھے ہم کنٹینر دیں گے اب کیا ہو گیا ایک بچی سے ڈر رہے ہوں،پی پی رہنما

پیر 8 جولائی 2019 20:40

یہ واحد حکومت ہے جو تعویزوں اور جادو ٹونے پرچل رہی ہے،خورشید شاہ
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2019ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ خدا کی قسم یہ ایک دن کی بھی مار نہیں ہیں ۔ یہ واحد حکومت دیکھی ہے جو تعویزوں اور جادو ٹونے پر چل رہی ہے ۔ مریم نواز کا جلسہ عالمی سطح پر کامیاب ہو گیا ہے ۔ ہر بچہ جانتا ہے کہ یہ دباؤ میں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار خورشید شاہ نے سوموار کے روز ایک تقریب میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت تاجروں پر ٹیکس لگاتی ہے اور تاجر عوام سے پیسہ نکال رہے ہیں ۔کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے جھوٹے وعدے کئے یہ لوگ صرف یوٹرن کے ماہر ہیں ۔ پہلے کہتے تھے کہ ہم کنٹینر دیں گے اب کیا ہو گیا ایک بچی سے ڈر رہے ہوں ۔ مریم نواز کا جلسہ عالمی سطح پر کامیاب گیا ہے اور ہر بچہ جانتا ہے کہ یہ لوگ دباؤ میں ہیں ۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہر گلی کوچے میں احتجاج ہو رہا ہے اور ہم بھی کر رہے ہیں ۔ خدا کی قسم یہ ایک دن کی بھی مار نہیں ہیں ۔ یہ واحد حکومت دیکھی ہے جو تعویزوں اور جادو ٹونوں پر چل رہی ہے اب ان کی نظریں عدالت پر ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ سچ اور حق کا بول بالا ہو گا ۔ ۔