کنگنا رناوت کا زارا وسیم کو دیگر کاموں میں قسمت آزمائی کا مشورہ

پیر 8 جولائی 2019 21:37

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2019ء) اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی وڈ انڈسٹری کو چھوڑنے والی اداکارہ زارا وسیم کو دیگر کاموں میں قسمت آزمائی کا مشورہ دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل بھارتی فلم ’’دنگل‘‘ سے نام کمانے والی اداکارہ زارا وسیم کے بالی ووڈ چھوڑنے کی خبروں نے انڈسٹری میں ہلچل مچا دی تھی۔ زارا وسیم کی جانب سے انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ سے مذہب سے دوری بتائی گئی تھی۔

اس پر بالی ووڈ انڈسٹری دو حصے میں بٹ گئی ہے، کچھ لوگ زارا وسیم کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس فیصلے کو بچگانہ قرار دیتے ہوئے جلد بازی کا فیصلہ کہہ رہے ہیں۔ پہلے انوپم کھیر، روینہ ٹنڈن نے اس فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کیا جبکہ سدارتھ ملہوترا کا کہنا تھا کہ اس فیصلے نے ہمیں ہلا کر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بھی زارا وسیم کے بالی ووڈ چھوڑنے کے فیصلے کے بعد سامنے آگئی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ آپ کی زندگی کو خوشیوں سے بھر سکتی ہے تاہم اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ (زارا وسیم) کی زندگی خوشیوں سے بھری ہوئی ہے تو پھر آپ کے پاس کرنے کے کام اور بھی بہت ہیں جس سے اپنے خاندان اور دوستوں کی مدد کریں۔

بنیادی ضرورت کے حوالے سے کوئی بھی مذہب آپ کو بااختیار بناتا ہے نہ کہ کمزور کرتا ہے، یہ فیصلہ آپ کا ہے سب کو اس فیصلے کی قدر کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :