تین سال کے وقفے کے بعد اداکارہ نادیہ علی پر پھر سے قسمت کی دیوی مہربان ، فلم ساز نذر اخلاق نے پنجابی فلم میں کاسٹ کرلیا

پیر 8 جولائی 2019 23:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2019ء) اداکارہ نادیہ علی پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ علی تین سال کے وقفے کے بعد دوبارہ سے شوبز میں کام کررہی ہیں اورانہوںنے دو ہفتے قبل تین سالہ عارضی شوبز کنارہ کشی کو خیر آباد کہتے ہوئے پلازہ تھیٹر اسٹیج ڈرامہ کیا تھا اور آج کل وہ شیخوپورہ میں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ ان کو دوبارہ سے شوبز میں آنے پر متعدد فلم سازوں نے اپنی فلمو ں میں کاسٹ کرنے کیلئے آفرزکی ہیں اس حوالے سے پروڈیوسر نذر اخلاق نے ان کو اپنی پنجابی فلم میں بطور ہیروئن کاسٹ کیا ہے جس کی ریکارڈنگ اگست کے بعد شروع ہوگی جبکہ ان کو دو مزید فلموں میں بھی کاسٹ کیا گیا ہے ۔ فلم ساز نذر اخلاق انگلینڈ میں مقیم ہوتے ہیں اور وہ اس سے قبل بھی چار فلمیں پروڈٖیوس کرچکے ہیں اور یہ ان کی اداکارہ نادیہ علی کو لیکر بطور پروڈیوسر پانچویں فلم ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :