ماہرہ خان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی

یہ ویڈیو ماہرہ خان کی نئی فلم ’’ سپر سٹار ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی ہے

پیر 8 جولائی 2019 23:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2019ء) معروف ترین ادکارہ ماہر خان کے پاکستان سمیت بھارت میں بھی بے شمار مداح ہیں جو کہ ان کے کام کو سراہتے رہتے ہیں لیکن اب ماہرہ خان کی ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے کہ دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیاہے جبکہ اس میں نہایت خوبصورت بھی دکھائی دے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماہر ہ خان کی اداکاری ویسے ہی لاجواب ہے لیکن انہوںنے ثابت کر دیاہے کہ وہ رقص میں بھی کافی مہارت رکھتی ہیں جس کا اندازہ ان کی اس ویڈیو سے لگایا جا سکتاہے ۔

ماہرہ خان کی ایک ویڈیو انسٹا گرام پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کالے رنگ کے خوبصورت سوٹ میں ملبو س ہیں اور پنجاب گانے ’’چھیتی موڑیں وے طبیبا نئیں تے میں مر گئی آں ‘‘ پر ڈانس کر رہی ہیں ، اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ۔ان کے ساتھ اس ویڈیو میں اداکار بلال اشرف بھی قدم ہلاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ ویڈیو ماہرہ خان کی نئی فلم ’’ سپر سٹار ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی ہے ۔