ڈی جی ایل ڈی اے محمدعثمان معظم کی طرف سے سبکدوش ہونے والے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ظریف اقبال ستی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام

پیر 8 جولائی 2019 23:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کی طرف سے سبکدوش ہونے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہائوسنگ ظریف اقبال ستی کے اعزاز میںالوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میںنئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(ہائوسنگ)کنور اعجاز خلیق رزاقی ‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل( اربن پلاننگ ) رانا ٹکا خان ‘چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی‘چیف انجینئر مظہر حسین خان اور دیگر ڈائریکٹروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء نے ظریف اقبال ستی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور آئندہ زندگی میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :