یورپ کے انتباہ کے باوجود ترکی کا قبرص کے مقابل قدرتی گیس کی تلاش کا فیصلہ

منگل 9 جولائی 2019 11:28

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) ترکی کے وزیر توانائی فتحی سونمیز کے اعلان کے مطابق ترکی کا دوسرا بحری جہاز آئندہ چند روز میں قبرص مقابل سمندر میں تیل اور قدرتی گیس کی تلاش کا کام شروع کر دے گا۔

(جاری ہے)

مبصرین کے مطابق اس اقدام سے ترکی اور قبرص کے درمیان تعلقات کے تناؤ میں اضافہ ہو گا جو بحیرہ روم کے مشرق میں تیل اور قدرتی گیس کی قانونی فیلڈز کے حوالے سے اختلافات کے سبب بگاڑ کا شکار ہیں۔

ترک وزیر توانائی کا یہ بیان یورپی یونین کے اٴْن انتباہات کے باوجود سامنے آیا ہے جن میں ترکی کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ متنازع سمندری زون میں قدرتی گیس کی تلاش کی کارروائیاں روک دی جائیں تاکہ یورپی یونین کے ممالک انقرہ کے خلاف اقدامات پر مجبور ہ ہو جائیں۔