عاصم اظہر نے اسد صدیقی اور یاسر حسین کو بہترین دوست قرار دے دیا

منگل 9 جولائی 2019 11:55

عاصم اظہر نے اسد صدیقی اور یاسر حسین کو بہترین دوست قرار دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ اسد صدیقی اور یاسر حسین ان کے بہترین دوست ہیں ۔ گلوکار عاصم اظہر نے یوٹیوب پروگرام ’’ ٹو منٹس ود فائزہ سلیم ‘‘ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اسد صدیقی اور یاسر حسین ان کے بہت مخلص دوست ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں کا شمار ان دوستوں میں ہوتا ہے جو مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہوسکتے ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے آج تک اپنی زندگی میں کوئی ایسا کام نہیں کیا ہے کہ جس پر ان کو افسوس ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ قوالی ’’تاجدار حرم ‘‘ گانے کے خواہشمند ہیں اور اگر زندگی میں ان کو کبھی اس کا موقع ملا تو وہ خوشی سے قبول کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی والدہ کے بہت قریب ہیں اور ان کے بغیر رہنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔