عبد الستارایدھی جیسے قیمتی لوگ ملنا مشکل ہے، صنم بلوچ

منگل 9 جولائی 2019 11:55

عبد الستارایدھی جیسے قیمتی لوگ ملنا مشکل ہے، صنم بلوچ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) اداکارہ صنم بلوچ کا ایدھی فائونڈیشن کے صدر مرحوم عبد الستارایدھی کی تیسر ی برسی پر کہا ہے کہ ان جیسے نایاب انسان کاکوئی متبادل نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

صنم بلوچ نے مرحوم عبد الستارایدھی کی تیسر ی برسی پر ٹویٹر پر ان کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے قیمتی لوگ ملنا مشکلہیں ۔وہ اپنے آخری وقت میں بھی غریب لوگوں کے لئے فکر مند تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی مذ ہب سے زیادہ انسانیت کو ترجیح دینے والے انسان تھے اور جہاں انسانیت کا ذکر آئے گا وہاںمرحوم عبد الستارایدھی کا حوالہ لازم ہو گا۔

متعلقہ عنوان :