فلم’’وار ‘‘ کے لئے پریانکا چوپڑہ کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش مسترد کی، شمعون عباسی کا انکشاف

منگل 9 جولائی 2019 12:10

فلم’’وار ‘‘ کے لئے پریانکا چوپڑہ کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش مسترد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) اداکار شمعون عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش فلم’’وار ‘‘ کے لئے مسترد کی تھی ۔

(جاری ہے)

اداکار شمعون عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بتایا کہ جب وہ فلم ’’وار‘‘ کے سیٹ پر تھے تو ان کو پاکستان ہدایت کار حسن ضیاء کا فون آیا جو اس وقت ممبئی میں موجود تھے اور انہیں بھارتی ہدایتکار وشام بھٹ کی فلم ’’رفیو‘‘ جس کی کاسٹ میں اداکارہ پریانکا چوپڑہ بھی شامل تھیں ان کوکام کرنے کی پیشکش کی تو انہوں نے انکار کردیا کیونکہ وہ فلم ’’وار ‘‘ کو چھوڑنا نہیں چاہتے تھے اور پاکستانی فلم ان کی پہلی ترجیح تھی۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فلم ’’گم‘‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ ہدایتکار کا امیچور رویہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی اس بات پر غرور نہیں کیا کہ انہوں نے نیلم منیر کو شوبز میں متعارف کروایا ہے بلکہ وہ ان کی اداکارانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں ۔ اداکار شمعون عباسی فلم ’’دہلی گیٹ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی۔