مایا علی نے بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

منگل 9 جولائی 2019 12:10

مایا علی نے بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) پاکستانی اداکارہ مایا علی نے بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ویب سائٹ کے مطابق مایا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ انہیں بالی وڈ اداکار اکشے کمار کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی اور انہوں نے فلم کے لئے آڈیشن بھی دیا لیکن پھر چند وجوہات کی بناء پر وہ فلم کا حصہ نہیں بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرناچاہیں گی۔ مایا علی ان دنوں فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :