بھارت، ہوم ورک کا پوچھنے پر 16سالہ طالب علم نے ٹیچر پرچھری سے حملہ کر دیا

منگل 9 جولائی 2019 12:10

بھارت، ہوم ورک کا پوچھنے پر 16سالہ طالب علم نے ٹیچر پرچھری سے حملہ کر ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع سونی پت کے گائوں بھیگن میں ہوم ورک کے متعلق پوچھنے پر 16سالہ طالب علم نے ٹیچر پر چھری سے حملہ کر دیا جس پر ٹیچر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع سونی پت کے گائوں بھیگن میں پرائیویٹ سکول کی ٹیچر مکیش کماری نی11ویں کلاس کے طالب علم سے ہوم ورک کے متعلق پوچھا جس پر اس لڑکے نے اپنے بیگ سے کچن میں استعمال ہونے والی چھری نکال کر ٹیچر پر 3 بار حملہ کیا جس کے بعد طلباء کے الارم بجانے پر دیگر اساتذہ نے موقع پر پہنچ کر مکیش کماری کو کانپور کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا لیکن بعدازاں اسے پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز روہتک ریفر کر دیا گیا جبکہ طالب علم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔

سکول پرنسپل نیرج تیاگی کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد طالب علم نے بھاگنے کی کوشش نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :