امریکا نے تائیوان کو 2.2ارب ڈالر مالیت کے اسلحہ کی فروخت کی منظوری دیدی

منگل 9 جولائی 2019 12:14

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) امریکا کے محکمہ خارجہ نے تائیوان کو 2.2ارب ڈالر مالیت کے اسلحہ کی فروخت کی منظوری دے دی ہے جس پر چین نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تائیوان کی جانب سے اسلحہ کی درخواست میں 108 ٹینک اور250سٹینگر میزائل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پینٹا گان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دیگر اسلحہ میں مشین گنز ایمونیشین، ہرکولس آرمرڈ وہیکلز، ہیوی ایکوئپمنٹ ٹرانسپورٹرز اور متعلقہ سازوسامان بھی شامل ہے۔ قبل ازیں چین کی وزارت خارجہ نے تائیوان کو امریکی اسلحہ کی فروخت کی اطلاعات پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ پر زور دیا تھا کہ وہ دو طرفہ تعلقات کے نقصان سے بچنے کے لئے فوری طور پر اسلحہ کی فروخت روکے۔