واشنگٹن میں شدید بارش سے معمولات زندگی متاثر، وائٹ ہائوس کے تہہ خانے میں پانی داخل

منگل 9 جولائی 2019 12:46

واشنگٹن میں شدید بارش سے معمولات زندگی متاثر، وائٹ ہائوس کے تہہ خانے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں شدید بارش کے باعث صدر کی سرکاری رہائش وائٹ ہائوس کے تہہ خانے میں پانی داخل ہو گیا۔

(جاری ہے)

سی این این کے مطابق دارالحکومت کے مختلف حصوں میں پیر کو شدید بارشوںاور سیلاب کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو ئے جبکہ وائٹ ہائوس کے تہہ خانے میں پانی داخل ہواگیا اور 15گاڑیاں سیلابی پانی بہہ گئیں جن میں سوار افراد کو امدادی کارکنوں نے بچا لیا۔

امریکی موسمیاتی ادارے کے ماہر مارک چینرڈ نے بتایا کہ ریاست ورجینیا کے علاقے آرلنگٹن میں صبح 9 سے 10بجے تک تقریباً 5 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی۔حکام کے مطابق واشنگٹن کے میٹرو سٹیشنز میں بھی سیلابی پانی داخل ہو گیا بارش کے باعث کئی عجائب گھر اور دیگر عمارتیں بند کر دی گئیں۔