فیصل آباد ڈویژن میں مون سون کے دوران دریائوں میں ممکنہ طغیانی اور متوقع سیلابی خدشہ کے پیش نظر امدادی کاروائیوں کیلئے فوری تمام ممکن پیشگی ، حفاظتی ، تدارکی اقدامات کی ہدایت

منگل جولائی 13:18

فیصل آباد ڈویژن میں مون سون کے دوران دریائوں میں ممکنہ طغیانی اور ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) فیصل آباد ڈویژن میں مون سون سیزن کے دوران دریائوں میں ممکنہ طغیانی اور متوقع سیلابی خدشہ کے پیش نظر امدادی کاروائیوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر فوری تمام ممکن پیشگی ، حفاظتی ، تدارکی اقدامات مکمل کرنے کی ہدائت کر دی گئی ہے اور فیصل آباد کے ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈویژن بھرمیں دریائوں کی طغیانی سے سیلاب کے خطرہ کے علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لئے تمام تر وسائل کویکجا رکھا جائے تاکہ امکانی سیلاب سے ممکنہ متاثرین کی جان ومال کے تحفظ میں کوئی خلل نہ آئے۔

انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈویژن کے چاروں اضلاع کے فلڈ کنٹرول پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے متعلقہ محکموں سے کہا کہ فلڈ پلان میں معمولی سی بھی خامی یا کمزوری باقی نہیں رہنی چاہیے اور متعلقہ محکمے نہ صرف آپس میں مربوط حکمت عملی کویقینی بنائیں بلکہ محکمہ موسمیات سے بھی قریبی رابطہ رکھیں تاکہ کسی قسم کی مشکلات پیدا نہ ہوں۔

انہوں نے جھنگ اور چنیوٹ میں دریائے جہلم،چناب اور فیصل آبادو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دریائے راوی میں سیلاب کی سابقہ تاریخ کو مدنظر رکھ کر موجودہ سیزن میں ایسی صورتحال سے نپٹنے کیلئے اقدامات ہونے چاہئیں ۔انہوں نے کنٹرول رومز کو چوبیس گھنٹے فعال رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ شہروں میں شدید بارشوں کی صورت میں امدادی کاموں کیلئے تمام متعلقہ محکمے فیلڈ میں نظر آنے چاہئیں نیز اس ضمن میں وہ بھی سٹاف کی فیلڈ ڈیوٹی چیک کریں گے۔ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع کے فلڈ کنٹرول پلان سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پلان پر بھرپور انداز میں عملدرآمد کویقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے واسا کے مون سون انتظامات سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :