فریقین کی پابندی جوہری معاہدے کے نفاذ کی ضمانت ہے، روس

منگل 9 جولائی 2019 14:14

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جوہری معاہدہ کا پائیدار اور طویل المدتی نفاذ صرف اس معاہدے کے تمام فریقین کیپاسداری کے ذریعے ممکن ہوگا۔

(جاری ہے)

اس بیان کے مطابق جوہری معاہدے کی موجودہ صورتحال کو اس معاہدے کے شراکت دار ممالک کی سنجیدہ کوششوں کی اشد ضرورت ہے اور یہ بین الاقوامی امن و سلامتی اور کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے نظام کی ہم آہنگی کے لیے بہت اہم ہے۔

جوہری معاہدے کی موجودہ صورتحال اور ایران کے وعدوں میں کمی کی اصل وجہ اس سمجھوتے سے امریکی علیحدگی ہے۔روسی وزارت خارجہ نے واضح طور پر کہا کہ ایران نے این پی ٹی معاہدے کے فریم ورک کے تحت اپنے تمام وعدوں پر من وعن عمل کر کے تمام قانونی ذمہ داریوں کو مکمل طور پر پورا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :