فرانس ، فضائی کمپنیوں کے ٹکٹ پر 18یورو تک گرین ٹیکس عائد کرنے کا اعلان

منگل 9 جولائی 2019 16:55

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) فرانسیسی حکومت نے نسبتاً کم آلودگی کا باعث بننے والے ٹرانسپورٹ منصوبوں کو فنڈز کی فراہمی کے لئے فضائی کمپنیوں کے ٹکٹ پر 18یورو تک گرین ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر مواصلات ایلزبتھ بورنی نے کہا ہے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد 2020ء سے ہو گا۔ جس میں اندرونی اور یورپ کے درمیان چلنے والی پروازوں کی اکانومی کلاس کے ٹکٹ پر 5 1.یورو ٹیکس عائد ہو گا اور بزنس کلاس میں یورپی ممالک سے باہر سفر کرنے والوں کے لئے ٹیکس کی شرح نسبتاً زیادہ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :