سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈین مسعود مشکور کو عہدے پر بحال کرنے کا حکم دے دیا

منگل 9 جولائی 2019 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈین مسعود مشکور کو عہدے پر بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو مسعود مشکور کی درخواست پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں عدالت نے مسعود مشکور کو اپنے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دے دیا،درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کو بغیر سینڈیکیٹ کے اپروول ڈین شپ سے ہٹا دیا گیا،رجسٹرار نے بغیر شوکاز نوٹس اور وجہ کے مسعود مشکور کو ڈین کے عہدے سے ہٹادیا،ان پر الزام لگا دیے گئے کہ ان کے پاس جعلی ڈگری ہیں،لیکن انکوائری میں کوئی بھی جعلی ڈگری ثابت نہیں ہوئی،عدالت نے آئندہ سماعت تک متعلقہ حکام سے جواب بھی طلب کرتے ہوئے سماعت اٹھارہ جولائی تک ملتوی کردی ۔