شعیب ملک کے کیفے جانے کا معاملہ ،عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست گذار سے قانونی نکات طلب کرلیے

منگل 9 جولائی 2019 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان اوربھارت کے میچ سے قبل شعیب ملک کے اہل خانہ کے ساتھ شیشہ کیفے جانے کیخلاف درخواست کی سماعت ،عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست گزار اے جے کے مروت سے قانونی نکات طلب کرلیے۔

(جاری ہے)

عدالت کا کہنا تھا کہ کرکٹر برطانیہ میں شیشہ بار گئے سندھ ہائیکورٹ ان کے خلاف کیسے کارروائی کا حکم دے سکتی ہی درخواست گزار کا کہنا تھا کہ رات کو شعیب ملک اور دیگر کرکٹر شیشہ بار میں انجوائے کرتے رہے اگلے دن اہم میچ ہار گئے، دنیا بھر سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کا مذاق اڑایا گیا، ان کرکٹرز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پاکستان ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نہیں جاسکا،ورلڈ کپ کے اہم میچزمیں ہارنے کی وجہ معلوم کرنا ہوگی،شعیب ملک ایک کرکٹر ہی نہیں عوام کے دلوں کی دھڑکن بھی ہیں،میچ ہارنے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں کرکٹ فین کے دل ٹوٹے ،آرمی چیف برطانیہ گئے تو پاکستانی ٹیم کرکٹ میچ جیتنا شروع ہوئی،شعیب ملک نے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا اب کہتے ہیں کہ ٹی 20 ورلڈ کپ بھی کھیلوں گا،اس سے پہلے بھی کرکٹر محمد آصف ،محمد عامر اور سلمان بٹ دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا سبب بنے،شعیب ملک، ثانیہ مرزا، امام الحق اور وہاب ریاض نے اہم میچ سے قبل منشیات استعمال کی،یہ کھلاڑی کس کی اجازت سے شیشہ کیفے گئے،اس معاملہ پر اداکارہ وینا ملک نے ٹویٹ بھی کیا،فریقین سے جواب طلب کیا جائے،درخواست میں شعیب ملک، ثانیہ مرزا، وینا ملک، امام الحق اور وہاب ریاض کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پی سی بی، آئی سی سی اور ٹینس فیڈریشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے