یکہ توت خود کش حملے میں شہید ہونے والے بیرسٹر ہارون بلور سمیت 22شہدا کی پہلی برسی آج منائی جائیگی

منگل 9 جولائی 2019 21:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2019ء) یکہ توت خود کش حملے میں شہید ہونے والے بیرسٹر ہارون بلور سمیت 22شہدا کی پہلی برسی آج منائی جائیگی ایک سال پورا ہونے پر شہدا کے گھروں میں ایک بار پھر صف ماتم مچ گیا ہے ۔ شہدا کے گھروں میں شہدا کی درجہ بلندی کے لئے خصوصی دعائوں کا سلسلہ بھی شروع کردیاگیا ہے ۔بیرسٹر ہارو ن بلور گزشتہ سال انتخابی مہم کے ضمن میں یکہ توت میںہونے والے جلسہ کے دوران شہید ہو ئے تھے جبکہ ان کے ہمراہ بائیس سے زائد کارکنوں نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا جن میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بیرسٹر ہارون بلور کے والد بشیر احمد بلور بھی خود کش حملے میں شہید ہو ئے تھے جبکہ ان کے چچا حاجی غلام احمد بلور پر بھی خود کش حملہ ہواتھا بیرسٹر ہارون بلور ان کے بائیس ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے برسی کی تقریب میں اے این پی کے صوبائی اور مرکزی عہدیداران شرکت کرینگے۔ شہید بیرسٹر ہارو ن بلور ٹائون ون کے ناظم کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دی تھی اوران کاشمار پشاور کے ہنس مکھ جوانوں میں سے ہوتا تھا بیرسٹر ہارون بلور شہید او ران کے ساتھ شہید ہونے والے بائیس شہدا ء کی قبروں پرپھول چڑھانے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔