ٹرینوں کی بوگیوںاور ڈائننگ کاروں میں آگ لگنے کے واقعات روکنے کیلئے سگریٹ نوشی پرپابندی عائد

منگل 9 جولائی 2019 23:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2019ء) ٹرینوں کی بوگیوںاور ڈائننگ کاروں میں آگ لگنے کے واقعات روکنے کیلئے سگریٹ نوشی پرپابندی لگادی گئی ہے، اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف کمشنر منیجر ریلوے عمران حیات نے ٹرینوں کی بوگیوںاور ڈائننگ کاروں میں سگریٹ نوشی پرپابندی پر عملدرآمد کیلئے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کردیا۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کنڈیکٹر گارڈ بھی ڈائننگ کاروں کے سٹاف کو سگریٹ نوشی سے منع کریں۔ پلیٹ فارم پر لوگوں کو سگریٹ نوشی سے منع کیا جائے۔سگریٹ نوشی سے باز نہ آنے پر ڈائننگ کار سٹاف کو جرمانہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :