وفاقی کابینہ کا نوازشریف اور آصف زرداری دور حکومت میں غیر ملکی دوروں اور علاج پر کروڑوں ڈالر اخراجات پر سخت تشویش کااظہار

آصف زرداری نے دورہ صدارت میں 134 غیر ملکی دورے کیے ، مجموعی طور پر 257 دن ملک سے باہر رہے،دوروں پر ایک ارب 42 کروڑ روپے خرچ ہوئے، سابق حکمرانوں کے غیرملکی دوروں سے قومی ایئر لائن کو ہونے والا نقصان شامل نہیں،کسی بھی جمہوری ملک میں سزا یافتہ مجرموں کو میڈیا کے استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پروڈکشن آرڈر ایک روایت ہے قانون نہیں،شفقت محمود کاشتکاروں پر کم سے کم بوجھ ڈالنا چاہتے ہیں،گیس کی قیمت بڑھنے سے کھاد کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے، عبد الرزاق دائود

منگل 9 جولائی 2019 23:48

وفاقی کابینہ کا نوازشریف اور آصف زرداری دور حکومت میں غیر ملکی دوروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2019ء) وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری دور حکومت میں غیر ملکی دوروں اور علاج پر کروڑوں ڈالر اخراجات پر سخت تشویش کرتے ہوئے کہاہے کہ قومی خزانے پر عیاشیاں کرنے سابق حکمرانوں کو بے نقاب کیا جائیگا جبکہ وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہاہے کہ آصف زرداری نے دورہ صدارت میں 134 غیر ملکی دورے کیے ، مجموعی طور پر 257 دن ملک سے باہر رہے،دوروں پر ایک ارب 42 کروڑ روپے خرچ ہوئے، سابقہ حکمرانوں کے غیرملکی دوروں سے قومی ایئر لائن کو ہونے والا نقصان شامل نہیں،کسی بھی جمہوری ملک میں سزا یافتہ مجرموں کو میڈیا کے استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پروڈکشن آرڈر ایک روایت ہے قانون نہیں۔

منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق دائودنے کہاکہ کھاد کی قیمتوں سے متعلق کابینہ نے گائیڈ لائنز دی ہیں ،فرٹیلائزر انڈسٹری کے ساتھ 11 جولائی کو میٹنگ ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ فرٹیلائزر انڈسٹری کھاد کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ کھاد کی قیمت میں اتنا اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ کاشتکاروں پر کم سے کم بوجھ ڈالنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گیس کی قیمت بڑھنے سے کھاد کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے کھاد کارخانوں کیلئے گیس مہنگی کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کھاد کی فی بوری کی قیمت 100 روپے سے زیادہ نہیں بڑھنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ فرٹیلائزر انڈسٹری 100 روپے سے زیادہ قیمت بڑھانا چاہتی ہے۔

عبد الرزاق دائود نے کہاکہ جی آئی ڈی سی کے اثرات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف شرائط کے مطابق سبسڈی نہیں دے سکتے۔ شفقت محمود نے کہاکہ کابینہ میں وزیر اعظم ہاوس میں یونیورسٹی کے قیام معاملہ بھی زیر غور آیا ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم امریکہ میں پاکستانی سفیر کے گھر میں ہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کا پرسنل سٹاف تھری سٹار ہوٹل میں رہے گا۔

انہوںڈنے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے سستا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ سابقہ حکومت کے وزرا ء بیرون ملک نوکریاں کررہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری ملازمتوں کیلئے اشتہارات میں جانبداری کے مظاہرے پر سخت کاروائی ہو گی۔انہوںنے کہاکہ پروڈکشن آرڈر ایک روایت ہے قانون نہیں۔ذرائع کے مطابق نوازشریف اور آصف زرداری دور حکومت میں غیر ملکی دوروں اور علاج پر کروڑوں ڈالر اخراجات پر کابینہ ارکان نے تشویش کرتے ہوئے قومی خزانے پر عیاشیاں کرنے سابق حکمرانوں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کا نوازشریف اور آصف زرداری دور میں خزانے کے بے دریغ استعمال کومرحلہ وار قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔وفاقی وزیر برائے تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود نے میڈیا کو بتایا کہ آصف زرداری نے دورہ صدارت میں 134 غیر ملکی دورے کیے اور مجموعی طور پر 257 دن ملک سے باہر رہے، اپنے ساتھ سوا تین ہزار لوگوں کو باہر لے کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ زرداری کے بطور صدر غیر ملکی دوروں پر ایک ارب 42 کروڑ روپے خرچ ہوئے، آصف زرداری نے ساڑھے چار کروڑ روپے کے تحائف لوگوں کو دیئے اور 2 کروڑ روپے ٹپ کے طور پر دیئے جب کہ 55 کروڑ روپے ان کے ہوٹل میں قیام پر خرچ ہوئے۔انہوںنے کہاکہ آصف زرداری کے صرف دبئی کے 51 دورے تھے جن پر 10 کروڑ روپے خرچ ہوئے، ان میں سے 48 دورے ذاتی نوعیت کے تھے جب کہ لندن کے 17 دوروں پر 32 کروڑ روپے خرچ کیے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ 2ہزار 352 افراد نے نواز شریف کے ہمراہ غیر ملکی دورے کئے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیراعظم 19غیر ملکی دورے کئے، شاہد خاقان عباسی کے دوروں پر 26 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ 214 افراد نے غیر ملکی دورے کئے۔انہوںنے کہاکہ سابقہ حکمرانوں کے غیرملکی دوروں سے قومی ایئر لائن کو ہونے والا نقصان شامل نہیں۔

وفاقی وزیر شفقت محمود کے مطابق مندرجہ ذیل منصوبوں اور فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ قطری شہریوں کیلئے ویزہ پالیسی ، پاک ایران سرمایہ کاری کمپنی کے ایم ڈی کی تعیناتی ، گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سس ترمیمی ایکٹ 2019 ، یونیورسٹی کے لے 50 ایکڑ اراضی سی ڈی اے سے متعلقہ وزارت منتقل کرنے ، چیئرمین پورسٹ قاسم اتھارٹی اور لوک ورثہ اور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کو ورثہ ڈویژن سے منسلک کرنے کی منظوری دی گئی ۔

اجلاس کے دور ان ڈاکٹر عشرت حسین نے وفاقی محکموں اور اداروں کی تنظیم نو کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جس پر کابینہ نیاداروں کی تنظیم نو سے متعلق رپوٹ پر عملدرآمد کے لیے خصوصی کمیٹی کی منظور دید ی۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ کمیٹی میں وفاقی وزرا پرویز خٹک، شفقت محمود، مشیر شہزاد ارباب، فخر امام اور متعلقہ سیکریٹرزشامل ہوں گے۔

کابینہ میں وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کا معاملہ بھی زیر غور آیاپریس بریفنگ کے آخری سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ اپوزیشن جماعت اپنا جمہوری حق ادا کرتے ہوئے احتجاج کرے تاہم حکومت کو کوئی پریشانی نہیں ہے کیونکہ عوام ان کے ساتھ نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پہلے دن سے دھمکی دے رہے ہیں کہ ہم حکومت گرادیں گے تاہم اب ایک سال گزرنے والا ہے۔

ایک سوال پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے تاہم پیمرا سے رجوع کیا ہے کہ کیا کسی جمہوری ملک میں پروڈکشن آرڈر کی بنیاد پررہائی پانے والے سیاستدانوں کے انٹرویوز نشر ہوسکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے زیر ٹرائل کسی سیاستدان کا انٹرویو نشر کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کسی نیوز چینل کو کوئی ہدایت جاری نہیں کیں۔

انہوںنے کہاکہ کسی بھی جمہوری ملک میں سزا یافتہ مجرموں کو میڈیا کے استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ پیمرا حکومت کے ماتحت ادارہ نہیں تاہم پیمرا اپنے ضابطہ اخلاق کے تحت فیصلہ کرے۔انہوںنے کہاکہ پروڈکشن آرڈر ایک روایت ہے قانون نہیں۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت جج سے متعلق مبینہ خفیہ ویڈیو کو عدلیہ پر حملہ سمجھتی ہے تاہم جج ارشد ملک کی تردید کے بعد مسلم لیگ (ن) ثبوت دینے کی پابند ہے۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو تجویز دی کہ مسلم لیگ (ن) کو خود مبینہ ویڈیو کی فورنزک رپورٹ کرانی چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ کی جانب سے عدالیہ پر حملے کی پہلی کوشش نہیں، پہلے سپریم کورٹ پر حملہ پھر چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیو اور اب جسٹس ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سامنے لائی گئی۔کابینہ کے اجلاس میں ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز شہید بدالقدوس کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ کی گئی۔کابینہ نے شہید عبدالقدوس کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔