سول اِن۔ بجلی، پانی اور ہوا نے بننے والی حیرت انگیز خوراک

Ameen Akbar امین اکبر منگل 9 جولائی 2019 23:43

سول اِن۔ بجلی، پانی اور ہوا نے بننے والی حیرت انگیز خوراک
فن لینڈ کے سٹار اپ  سولر فوڈز نے  پروٹین سے بھرپور  خوراک بنانے کا نیا طریقہ دریافت کیاہے۔ اس خوراک کو سول اِن (Solein) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ خوراک بجلی، پانی اور ہوا  سے بنائی جاتی ہے۔ اس خوراک کو   ماحول دوست  عمل کے ذریعے بنایا جاتا ہے۔یہ بالکل شراب کشید کرنے کی طرح ہے۔
دنیا کے سب سے زیادہ ماحول دوست  پروٹین بنانے کے عمل میں  پانی پر بجلی استعمال کی جاتی ہے، جس سے ہائیڈروجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے  بلبلے خارج ہوتے ہیں۔


اس کے بعد اس مائع مین زندہ جرثومے چھوڑے جاتے ہیں، جو کاربن ڈائی آکسائیڈ اور ہائیڈروجن کے بلبلوں پر پلتے ہیں اور سول اِن تیار کرتے ہیں۔سول اِن کو بعد میں خشک کر کے پاؤڈر کی شکل میں لایا جاتا ہے۔سول اِن میں 50 فیصد پروٹین ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کا ذائقہ گندم کے آٹے کی طرح ہوتا ہے۔اسے ہر طرح کے کھانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور ٹیکسٹچر شامل کرنے کے لیے اس سے تھری ڈی پرنٹنگ بھی کی جا سکتی ہے۔


سولر فوڈز کے سی ای او ڈاکٹر پاسی وائینیکا کا کہنا ہے کہ یہ مکمل طور پر نئی قسم کا کھانا اور نئی قسم کی پروٹین ہے۔ یہ مارکیٹ میں موجود دوسری غذاؤں سے الگ ہے۔
سول اِن کو بنانے کا عمل یعنی ہائیڈروجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کیلوری میں بدلنا کافی آسان ہے۔اسے دنیا میں کہیں بھی پیدا کیا جا سکتا ہے۔ پودوں سے خوراک کی تیاری کے برعکس پانی سے خوراک کی تیاری 10 سے 100 گنا زیادہ ماحول دوست ہے۔
ہیلسنکی بیسڈ کمپنی سولر فوڈز کا منصوبہ ہے کہ سول اِن کی پہلی فیکٹری 2021 میں لگائی جائے جبکہ 2022 میں سالانہ 2 ارب خوراک پیدا کی جائیں۔