ایران میں یورینیم کی افزودگی کی سطح میں اضافہ سیف گارڈ معاہدے کی خلاف ورزی نہیں، روس

بدھ 10 جولائی 2019 09:30

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2019ء) روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی کی سطح میں اضافہ آئی اے ای اے کے سیف گارڈ معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی کی سطح میں اضافے کا فیصلہ آئی اے ای اے کے سیف گارڈ معاہدے کے منافی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو ایٹمی معاہدے کے بارے میں واضح تجاویز کے سلسلے میں بحث کے لئے ایک اجلاس کرانے کے لئے تیار ہے۔ اس درمیان یورپی یونین میں روس کے نمائندے نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھے گا۔یورپی یونین میں روس کے نمائندے نے کہا کہ روس اور ایران کے درمیان تجارتی حجم 2018ء میں ڈیڑھ ارب ڈالر سے زیادہ تھا اور اس میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے۔